ہیڈ مرالہ‘ بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب 97 فیصد خشک 

سیالکوٹ (نامہ نگار) بیالیس سال پرانے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے بھارت نے  آبی جارحیت کا  مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک کر دریائے چناب اور پاکستان کی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ معاہدے کے مطابق ھیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب کے پانی کی آمد سندھ طاس معاہدہ کے تحت 55ہزار کی بجائے انتہائی کم ہو کر ساڑھے چھ ہزارکیوسک رہ گئی جس کی وجہ سے دریائے چناب کا ستانوے فیصد سے زائد حصہ خشک اور دریائے چناب سے نکلنے والی ایک نہر مرالہ راوی لنک مکمل بند رہی جبکہ دوسری نہر اپرچناب میں بھی پانی تیس ہزار کیوسک سے کم ہوکر صرف پانچ ہزار کیوسک رہا۔ کم پانی کی وجہ سے کسان وکاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی ہزاروں ایکٹر رقبے پر کاشت شدہ فصلوں کو لگانے پر مجبوررہے ۔ ترجمان ایری گیشن کے مطابق  دریائے چناب کے پانی کی مجموعی آمد آٹھ ہزار 79کیوسک رہی، تاہم دریائے چناب کے اپنے پانی کی آمد صرف ساڑھے چھ ہزارکیوسک رہی۔

ای پیپر دی نیشن