لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی افواج کو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد فورس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید6 کشمیری نوجوانوں کا قتل عام بدترین دہشت گردی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی افواج دونوں دہشت گر د ہیں۔ اقوام متحدہ اور امت مسلمہ بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان کو قیامت کے روز حساب دینا پڑ ے گا۔ وہ تحریک انصاف آزاد کشمیر سے مر زا صغیر احمد جرال، مرزا عبد الشکور اور سید توفیق شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کشمیری وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں اب تک 95ہزار سے زاہد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ جبکہ 1لاکھ 61ہزار سے کشمیری آج بھی بھارتی سکیورٹی فورسز کی قید میں ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور خطے میں مکمل امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اقوام متحدہ اور امت مسلمہ مظالم کا سخت نوٹس لے۔
مودی اور بھارتی افواج سب سے بڑے دہشتگرد ہیں: گورنر سرور
Mar 03, 2021