جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے بیجز لگانے کے حوالے سے تقریب 

Mar 03, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے پولیس افسران جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 20 سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹرز جنرل پولیس جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے بیجز لگانے کے حوالے سے ایک تقریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹر احسان غنی اور انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو گریڈ 21 میں ترقی کے بیجز لگائے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسر جان محمد کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ۔کلیم امام ودیگر آفسران نے  محمد اور سجاد افضل آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں