انسانی سمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کے 3افراد گرفتار 

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے انسانی سمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر 3 افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے  فرانس کے لیے جعلی ملازمت کے کاغزات رکھنے کے شبہ میں دو مسافروں کو اسلام آباد ائرپورٹ پر  جہاز سے اتار لیا،دونوں مسافر مالدیپ جا رہے تھے، دوران تفتیش گرفتار منظم نے بتایا کہ اس نے ایجنٹ۔منیر کو ساڑھے چار لاکھ اور دوسرے مسافرشاہد نے آٹھ لاکھ اور اسی ہزار روپے ادا کیے ہیں، رقوم کی ادائیگی کے لیے توصیف نامی ایجنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ پی ڈبلیو ڈی میں دانیال کنسلٹنٹ نام سے دفتر چلا رہا ہے جہاں پر ریڈ کر کے توصیف کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے لیب ٹاپ دستاویزات حاصل کیے گیے، ادھر جب توصیف کے موبائل کا جائزہ لیا گیا تو اس سے بھی بیرون مختلف ممالک کے جعلی کاغذات اور دیگر معلومات حاصل ہوئیں جبکہ توصیف نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ سیالکوٹ کے رہائشی ایجنٹ شہزاد کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے جسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...