اسلام آباد(نا مہ نگار)سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے صدر پاکستان نے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، اگر یہ الیکشن آئین کے نیچے ہے تو پہلے آئین ہی بدلنا پڑے گا،آرٹیکل 59 میں بھی ووٹنگ کا ایک طریقہ کار دیا گیا ہے، احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ دس ووٹوں سے منتخب ہونے والے کو بارہ ملیں تو دو ووٹ دوسری ترجیح کو ٹرانسفر ہو سکتے ہیں،اوپن بیلٹ میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا،الیکشن ایکٹ بھی ووٹ کے خفیہ ہونے کی بات کرتا ہے، الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے تحت ہی کام کرے گا،الیکشن کمیشن ایسا کوئی رول نہیں بنا سکتا جو اس کے خلاف ہو،الیکشن میں کیا ہو گا یہ اللہ جانتا ہے یا ووٹر جانتا ہے۔