پاکستانی کھلاڑیوں،آفیشلرز،صحافیوں کیلئے ویزا کا فیصلہ حکومت کریگی: بھارتی کرکٹ بورڈ

ملتان (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز، تماشائیوں اورصحافیوں کو ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کیلئے ویزا فراہم کرنے کی تحریری ضمانت کا مطالبہ سیاسی چال ہے، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پڑوسی ملک کے کھلاڑیوں کیلئے ویزوں کا فیصلہ حکومت کا ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے گذشتہ دنوں دوبارہ واضح کیا کہ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھارتی بورڈ سے پاکستانی کھلاڑیوں، آفیشلز اور صحافیوں کو ویزوں کے اجرا کی ضمانت طلب کرنیکا کہا ، بصورت دیگر ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے مطالبے کا عندیہ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس پر ایک بورڈ آفیشل نے کہا ہے کہ احسان مانی کا بیان پڑھ کر بہت حیرت ہوئی ہے، وہ اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنا چاہتے ہیں یا پھر ایسی باتوں سے اپنے ملک میں مقبولیت حاصل کرنیکی خواہش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...