ضلعی انتظامیہ کا پولی تھین بیگز کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز

Mar 03, 2021

اسلام اباد(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ کا وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے ہمراہ پولی تھین بیگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کیمپین کا آغاز سیکٹر جی ایٹ مرکز میں مشترکہ کارروائی کے دوران درجنوں دوکانداروں پر جرمانے عائد متعدد دوکانداروں کو ورننگ جاری کردی گئی اعلامیہ  کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی ٹیم کے ہمراہ جی ایٹ مرکز میں درجنوں دوکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانیں عائد کئے جبکہ متعدد دوکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر اوید بھٹی نے بتایا کہ گزشتہ دوروز کے دوران سیکٹر آئی ایٹ، آئی نائن اور ایف ایٹ کی مختلف مرکیٹس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی اورپولی تھین بیگز کے استعمال پر تیس سے زائد دوکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے جبکہ متعدد دوکانداروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا کارروائیوں کے دوران گراں فروشی کرنے والے بیشتر دوکانداروں پر بھی جرمانے عائد کئے گئے۔

مزیدخبریں