ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک میڈیسن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام " صحتمند دماغ، صحتمند جسم" کے عنوان سے ایک سائنٹیفک سیشن کا انعقاد وارڈ 19 میں کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی وی سی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود جبکہ گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے۔ دیگر شرکاء اور مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان، ڈاکٹر نصرت بزدار، ڈاکٹر محمد ذیشان ، ڈاکٹر اویس کریم ، ڈاکٹر سلیم شیخ، ڈاکٹر ساجد اختر، ڈاکٹر تحسین ، ڈاکٹر شازیہ پروین تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا کہ ہماری کمیونٹی خصوصاً ماں باپ کا بچوں کو اہمیت دینا ان میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے، جو ان کی شخصیت کی مثبت تعمیر کا باعث بنتا ہے۔ ہمیں بچوں میں ڈیپریشن کی وجوہات بننے والے عوامل کی نشاندہی اور تدارک کے لیے موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر مقررین اور منتظمین میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
ماں باپ کا بچوں کو اہمیت دینا انکی خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے:ڈاکٹر احمد اعجاز
Mar 03, 2021