ملتان (سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ابدالی روڈ تا چوک فوارہ کشادگی کی منظوری دیدی۔کمشنر ملتان نے کہا کہ 2.58 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و تعمیر پر 108 ملین روپے لاگت آئے گی۔اور روڈ کی تعمیر و کشادگی کی تکمیل کیلئے 2 ماہ کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کے ایف سی چوک سے، ایس پی چوک، نواں شہر چوک ،ابدالی روڈ تا چوک فوارہ سڑک کی کشادگی کی جارہی ہے۔ بجلی کے 96 پولز، پی ٹی سی ایل کے 15 پولز منتقل کئے جائیں گے۔سڑک کے بیچ میڈین بناکر شجرکاری، سائیڈز پر لائٹنگ پولز لگائے جائیں گے۔شہریوں کیلئے خوبصورت انتظارگاہیں بنائی جائیں گی۔ چوک سیداں تا بی زی یو پر ایم ڈی اے کو سلپ ویز بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ جبکہ ہیڈ محمدوالہ کی کشادگی بارے حکومت پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ واسا اور پی ٹی سی ایل حکام سڑک کی تعمیر سے پہلے تمام تکنیکی مسائل درست کرلیں۔
کمشنر نے ابدالی روڈ تا چوک فوارہ سڑک کی کشادگی کی منظوری دیدی
Mar 03, 2021