ملتان (لیڈی رپورٹر) دی میڈیا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سہہ روزہ ’’فروغ امن آگاہی ورکشاپ برائے مینٹورز ‘‘ سے صوبائی وزیر محمد ندیم قریشی، احمد مجتبیٰ گیلانی، بیرسٹرعابدامام،خالد جاوید وڑائچ ، شہزاد بخاری، قربان فاطمہ، خواجہ عزیز الحسن اور عادل یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے امن، رواداری اور بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ اور انتہا پسندی، نفرت انگیزی، تعصب اور تشدد کی روک تھام پر زور دیا۔ مقررین نے کہا معاشرے میں امن و امان کے قیام کیلئے کوششں بحیثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ امن و امان کے قیام سے ہی معیشت میں استحکام آسکتا ہے۔
دی میڈیا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سہہ روزہ ’’فروغ امن آگاہی ورکشاپ
Mar 03, 2021