تونسہ شریف (نامہ نگار) انجمن سبزی منڈی آڑھتیان تونسہ شریف کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر آڑھتیان سبزی منڈی سید عطامحمد شاہ نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سب سے پہلے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سبزی منڈی کے تاجروں کے متفقہ فیصلہ کو عزت بخشی اور تونسہ شہر کے جنوب میں تجویز کردہ سبزی منڈی کے منصوبہ کو مسترد کردیا شرکاء نے وزیر اعلی سے اپیل کی کہ پرائیویٹ سبزی منڈی کی منظوری دی جائے۔