اسلام کوٹ (نامہ نگار) صحرائے تھر میں گزشتہ ماہ سے تھر کے فطری حسن موروں میں پھیلی پراسرا بیماری پر کنٹرول نہ ہوسکا، جس کے باعث ہر آئے دن موروں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس سلسلے میں تعلقہ اسلام کوٹ کے گائوں جھانپو میں گزشتہ دو دنوں میں 20 مور ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ لاتعداد پراسرار بیماری میں ابھی بھی مبتلا ہیں، ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے پھیلی وبا کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں موروں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں اس کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف سمیت وابستہ محکمہ کے کسی بھی اہلکارنے نہ تو رابطہ کیا، اور نہ ہی کوئی ٹیم موروں کے علاج کے لیئے آئی ہے۔ گائوں جھانپو کے باسیوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ذاتی اخراجات پر موروں کے لیئے میڈیسن لاتے ہیں جبکہ سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر فوراً ٹیمیں بھیجیں جائیں اور تھر کے فطری حسن کو بچایا جائے۔
تھر میں موروں کی بیماری برقرار‘درجنوں ہلاک
Mar 03, 2021