اینٹی کرپشن کا محکمہ پبلک ہیلتھ لاڑکانہ کے دفتر پرچھاپہ

Mar 03, 2021

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی ٹیم نے سرکل آفیسر امان اللہ راجپر کی سربراہی اور فرسٹ سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ عادل عزیز سولنگی کی موجودگی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے دفتر میں چھاپہ مارکر سال 20-2019 کا تمام ریکارڈ تحویل میں لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی، اینٹی کرپشن افسران کے مطابق سال 20-2019 کے دوران محکمہ پبلک ہیلتھ میں کروڑوں روپے کے ٹینڈر غیرقانونی طور پر جاری کرکے پیٹرول اور مرمت کی مد میں ادائیگیاں کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ معاملے کے متعلق سابق ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی جانب سے ایک درخواست بھی اینٹی کرپشن میں دائر کی گئی جس پر کارروائی کرکے ریکارڈ ضبط کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، اگر معاملے میں افسران ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں