لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔ شہر میں لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے شہر میں امن و امان کی صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔ فروری 2020ء کے مقابلے فروری 2021ء زیادہ محفوظ رہا ہے۔