کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کی پہلی ڈائیریکٹ انشورنس کمپنی TPL Insuranceنے، لوگوں کو گھر بیٹھے صحت کے مسائل سے متعلق مکمل ٹیلی ہیلتھ سلوشنز فراہم کرنے والی دنیا کی پہلی موبائل ایپ ، ہیلتھ سلوشنز کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت دار ی کا معاہدہ کرلیا ہے ۔ اس شراکت داری کے بعد ، دونوں کمپنیاں خوردہ صارفین (ریٹیل کسٹمرز) کو100/- روپے ماہانہ کے ارزاں (سستے) پریمیم پر ذاتی حادثاتی انشورنش کی سہولت کی پیشکش کریں گی ۔