کراچی ( کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان نوجوان کیمیکل انجینئرز کے اس پاکستانی اسٹارٹ اپ کو قابل عمل بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا تاکہ وہ صاف پانی کی فراہمی کے جدید حل کے ساتھ مارکیٹ میں جاسکیں۔EW کی بنیاد شایان،سہیل،اسامہ تنویر اور ارسلان احمد نے رکھی تھی ، جو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے گریجوئٹ ہیں۔ EW میں انہوں نے ایک انوکھی پولیمر ٹکنالوجی ایجاد کی؛ جس کا نام انہوں نے ''ایسوٹیرک ریسسٹیو ممبرین''رکھا جسے انٹرنزک بایوفلم ریسسٹیو ممبرین بھی کہا جاتا ہے۔EW نے اپنے EEM کے لئے دنیا بھر میں 82 ملکوں میں پیٹنٹ جمع کیے ہیں۔ EW نے انفرادی؛ گھریلو کمیونٹی؛ زرعی اور صنعتی استعمال کیلئے صاف پانی کی فراہمی کاایک پائیدار اور سستاحل ڈیزائن کیا ہے۔ ممبرین کی کسی بھی تبدیلی کے بغیر EW کے فلٹرز برسوں تک آف گرڈ پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔EW گھریلو صارفین کے لئے میٹھے پانی کو صاف کرنے کی لاگت کو 20 روپے فی 100 لیٹر تک اور کھارے پانی کو صاف کرنے کی لاگت کو 40 روپے فی100 لیٹر تک نیچے جانے میں کامیاب ہوگئی ہے. ERM ٹیکنالوجی کے بارے میں شعور اور پہچان اور معاشروں پر اس کے اثرات میں اضافہ ہورہا ہے۔
نیشنل بینک اور پاکستانی اسٹارٹ اپ ایوری واٹرکے درمیان معاہدہ
Mar 03, 2021