ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی و زیر دا خلہ چوہدری نثارعلی خان کا اپنے جوانسال صا حبز اد ے چوہدری تیمورعلی خان کے ہمراہ دورہ ٹیکسلاواہ کینٹ،انہوںنے اپنے گروپ پارٹی سے متعلق نو جوان شخصیت ملک محمداویس کشمیری کے والد بزر گوارملک الیاس مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کیا ،اورکہاکہ کروناوباء کے باعث میںبروقت اظہا رتعز یت کیلئے نہیںآسکا،تاہم میںاپنے ساتھیوںکی مخلصا نہ کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں،اورانکی قدردانی کرتاہوں،اورانکے دکھ سکھ میںبرابر شرکت میری زندگی کی اولین ترجیح ہے،اس موقع پرملک سعیدنوازراجہ،بزرگ سیاسی شخصیت اکبردین بٹ، سردارراقب زمان خان،ملک محمدمسکین،ثاقب شہزا د خان،سیدعمران حیدرنقوی،سیدنویدعباس کے علاوہ شیخ ساجدالرحمن،دوست محمدخان مہمند،حاجی مرسلین آف چونترہ،سردارسلطان خان،حاجی اسدمحمود نمبردا ر ،بھی موجودتھے،چوہدری نثارعلی خان ملک اویس کشمیری کے والدکی اظہارتعزیت کرنے کے بعدیو نین کونسل ملپورکے سابق چیئرمین حاجی ملک محمدا سلم کی اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت کرنے بستی آ فیسرکالونی واہ کینٹ انکی رہائش گاہ پر گئے،جہا ںا نہوںنے حاجی ملک محمداسلم کی اہلیہ کی وفات پرا ظہا رتعزیت کیا،اس موقع پرملک امجداسلم،سابق چیئر مین حاجی ملک محمدداوداعوان اورملک نثارحسین اعو ان بھی موجودتھے،چوہدری نثارعلی خان نے دور وزقبل واہ کینٹ کی مشہورعوامی خدمتگارشخصیت چوہدر ی محمداسلم کی وفات پربھی انکے لواحقین سے اظہا رتعز یت کیا،انہوںنے اپنے تمام دوست احباب اورسا تھیوںسے کہاکہ وہ احبا ب کے دکھ سکھ میںبر ابر شر کت کیاکریں، اورمجھے بھی بروقت اطلاع دی جا ئے،تاکہ غمی خوشی کی تقر یبا ت میںبروقت شرکت کو یقینی بنایا جاسکے، چوہدری نثا رعلی خان نے سابقہ ممبر ملک سعیدنواز را جہ کی رہائش گاہ پرکچھ دیرقیام کیا ،ا ورنمازظہرکی اد ا ئیگی کے بعددورہ اٹک کیلئے روانہ ہوگئے۔