لاہور(کامرس رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور پنجاب حکومت کوئی بھی پالیسی بنانے سے پہلے ایف پی سی سی آئی اور دیگر متعلقہ ٹریڈ باڈیز کو اعتماد میں لے کر پالیسیز بنائے،مشاورت کے بغیر بنائی گی پالیسز کامیاب نہیں ہو سکتیں۔جنرل کاسمیٹکس اور میڈیکیٹڈ کاسمیٹکس کے حوالے سے وفاق اور پنجاب میں کنفوژن پائی جاتی ہے جس کو فوری زیر بحث لا کر معاملے کو حل کیا جائے، اس سے برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔