لاہور (کامرس ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندے کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کس کے باعث 100انڈیکس کی 4حدیں بحال ہو گئیں۔ تیزی کے باعث 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔انڈیکس 370 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 45 ہزار 964 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ تیزی کے باعث مزید چار حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونیوالی حدوں میں 45ہزار600، 45ہزار700، 45ہزار800، 45ہزار900 کی حدیں شامل ہیں۔کاروبار میں 0.81 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 20 کروڑ 36 لاکھ 48 ہزار 466 شیئرز کا لین دین ہوا جس سے سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔