ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب بھر میں اساتذہ کی 84ہزار 350اسامیاں خالی ، تعلیم متاثر ہونے لگی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی84 ہزار350آسامیاں خالی ہیں جن میں پرنسپل گریڈ 20کے 180، گریڈ19 کے 627 گریڈ 18 کی 587 گریڈ17 کی دو ہزار336، ڈپٹی ہیڈ ماسٹروں کی 27سمیت 84ہزار سے زائدآسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اساتذہ کی تنظیموں نے فوری طور پر بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔