ملتان (سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج مزید 04 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ،کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی شبہ میں 15 مریض زیر علاج، رپورٹس کا انتظار ،اموات کی مجموعی تعداد 459 ہے 06 مریضوں کی حالت تشویشناک 03 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں یکم اپریل 2020 سے 28 فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 459 ہے، جبکہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 04 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،یوں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جن میں سے 11 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے۔
نشتر میں زیر علاج مزید مریضوں میں کرونا کی تصدیق ‘ تعداد 20 ہو گئی
Mar 03, 2021