ینگ ڈاکٹرز ریفارمز کے پیٹرن انچیف نے کرونا ویکسین  لگوا لی‘ طبی عملہ بغیر کسی خوف کے لگوائے : ڈاکٹر عدنان

Mar 03, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال کے طبی عملہ کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار،ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف نے کرونا ویکسین لگوا کر تمام عملے کو فوری ویکسین لگوانے کا پیغام جاری کر دیا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال چلڈرن کمپلیکس کارڈیالوجی برن یونٹ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری میں طبی عملے کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے تاہم کرونا ویکسین کی افادیت سے متعلق بیشتر ڈاکٹروں پیرا میڈیکس نرسز شکوک و شبہات کا بھی شکار ہیں جس کے باعث گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان نے کرونا ویکسین کی ڈوذ لگوانے کے بعد پیغام دیا کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ کرونا ویکسین بالکل محفوظ ہے ویکسین لگوا کر تصویر جاری کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ طبی عملہ بغیر کسی خوف کے کرونا ویکسین لگوائے تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہے۔

مزیدخبریں