اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو معیشت کی بالکل سمجھ بوجھ نہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت اڑھائی برس میں اتنا قرض لے چکی ہے کہ نواز شریف کی تین حکومتوں نے بھی اتنا قرض نہیں لیا تھا۔ سعودی عرب عرب کو بھی ملکی خزانہ سے نہیں بلکہ چین سے لے کر پیسے واپس کیئے گئے۔ تحریک انصاف حکومت کی کرپشن اور ناقص کارکردگی پر جلد وائٹ پیر شائع کیا جائے گا۔ منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بارہ ہزار آٹھ سو تریسٹھ ارب قرض لیا۔ یہ ملک کی ستر سالہ تاریخ میں لئے گئے کل قرضوں کا چالیس فیصد ہے۔ جس میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ستائیس سو ارب روپے بھی شامل ہیں، انہوں نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے خاتمے پر ڈالر ایک سو پندرہ روپے کا تھا ۔ پی ٹی آئی نے اسے ایک سو بیس اور اب ایک سو ساٹھ تک پہنچا دیا ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے بارہ ہزار آٹھ سو تریسٹھ ارب قرض لیا، مفتاح اسماعیل
Mar 03, 2021