سینٹ الیکشن: یار محمد رند کا بیٹے کی دستبرداری‘ حکومت  کی حمایت کا اعلان

Mar 03, 2021

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ)  سینٹ کیلئے آزاد امیدوار سردار  خان رند اور ان کے والد یار محمد رند نے وزیراعلیٰ  جام کمال کے  ہمراہ کوئٹہ میں مشترکہ پریس  کانفرنس کی۔ سردار خان رند نے  سینٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ  سردار خان رند  کا فیصلہ  سیاسی حوالے سے بہت بڑا قدم ہے۔ سردار خان رند نے کہا کہ میں نے دیکھا میرے الیکشن لڑنے سے اپوزیشن کو فائدہ ہو رہا ہے۔ سردار جام کمال نے کہا کہ سردار یار محمد رند نے بلوچستان کی  روایتوںکو برقرار رکھا۔  ہمارا مقصد تھا کہ اپوزیشن سینٹ الیکشن میں فائدہ نہ اٹھائے۔  یار محمد رند نے کہا کہ بیٹے کو دستبردار کرانے کا فیصلہ بڑا مشکل تھا۔ اتحادی جماعتوں کے مفاد  کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینٹ صادق  سنجرانی نے بلوچستان میں رہنما پی ٹی آئی یار محمد رند سے ملاقات کی۔ بی  اے پی عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آ گئے۔  یار محمدرند نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں حکومتی امیدواروں کی حمایت کریں گے۔ صادق سنجرانی نے یقین دلایا کہ بلوچستان عوامی  پارٹی کے تحفظات کو دورہ کیا جائے گا۔ یار محمد رند کے بیٹے نے ٹکٹ  نہ ملنے پر بطور آزاد امیدوار کاغذات جمع کرائے تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جمال کمال کی قیادت میں حکومتی وفد نے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ جام کمال کی درخواست پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی خواتین نشست پر امیدوار عاطقہ صادق دستبردار ہو گئیں۔

مزیدخبریں