کرپشن پر سزائوں میں اضافے یونیورسٹی اسلام آباد بنانے کے بل متفقہ منظور

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی میں کرپشن کی روک تھام کیلئے سزائوں میں اضافے اور بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کے بل متفقہ طور پر منظور کر لئے گئے۔ انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947میں ترمیم  کے بل میں کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم یا  سرکاری  فنڈز کے غیر قانونی استعمال میں ملوث شخص کو7سال قید کی سزا بڑھا کر 10سال (کم ازکم5سال)کر دی گئی ہے۔ اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی گئیں۔  پی ٹی آئی شیر اکبر خان نے انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947میں ترمیم کرنے کا بل (انسداد بدعنوانی (ترمیمی) بل 2020) زیر غور لانے کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل کرپشن کے خلاف ہے۔ سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں، یہ سزائیں بڑھانے کا بل ہے۔ رائے شماری کے بعد بل منظور کر لیا گیا۔ بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ "بدعنوانی" معاشی ترقی، معاشرتی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے خطرہ ہے۔ پی ٹی آئی  کے امجد علی خان نے بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا بل عبادت بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد بل2021 زیر غور لانے کی تحریک پیش کی، حکومت کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعرات  دن11بجے تک ملتوی کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے ترجمان اسد اچکزئی کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی۔  محسن داوڑ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد اچکزئی کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی نعش برآمد ہوئی ہے ان کے لیے دعائے مغفرت کرائی جائے۔ ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کرائی۔ ڈپٹی قاسم خان سوری نے اراکین قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایم این اے کارڈ لازمی ہوگا۔ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر نے اراکین کو ہدایت کی کہ جن ارکان کے پاس ایم این اے کارڈ نہیں ہے وہ دفتر سے اپنا کارڈ لازمی حاصل کرلیں۔ انسانی اعضاو عضلات کی پیوندکاری (ترمیمی) بل 2020، تمباکو نوشی کی ممانعت اور غیر تمباکو نوش افراد کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2020، قومی اسمبلی میں انسداد نشہ آور مواد (ترمیمی) بل 2019، قومی اسمبلی میں مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2020 پر قائمہ کمیٹیوںکی رپورٹس پیش کر دی گئیں جبکہ اس کے علاوہحفاظتی اقدامات (ترمیمی) بل 2020پر قائمہ کمیٹی ،ہنگامی مددگار دیوانی و فوجداری ذمہ داریوں سے تحفظ بل 2020،رجسٹریشن برائے پریس اخبارات نیوز ایجنسیاں و کتب (ترمیمی) 2020،بل،انتخابات (ترمیمی) بل 2020، تحدید (ترمیمی) بل 2020، بحری بیمہ (ترمیمی) بل ، پاکستان ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2020، علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت (ترمیمی) بل 2020 پر بھی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...