اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن ویجیلینس کمیٹی نے لیاقت جتوئی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی سے خریدو فروخت کے الزامات پر ثبوت مانگ لئے۔ لیاقت جتوئی نے سیف اﷲ ابڑو کو 35 کروڑ کے عوض سینٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا بیان دیا تھا۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے دستاویزی ثبوت کی بناء پر معاملے کو آگے بڑھائیں گے۔