سینٹ الیکشن :شہباز شریف‘ خواجہ آصف‘خورشید شاہ کو   اسلام آباد پہنچا دیا گیا 

Mar 03, 2021

 لاہور (سٹاف رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے+ این این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ن لیگی رہنماء خواجہ آصف کو سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد جانے کی اجازت مل گئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری اور اکمل خان کی طرف سے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دینے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ شہبا زشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ دیا جائے گا جبکہ خواجہ آصف کو پارلیمنٹ لاجز تک محدود رہنے کی اجازت دی گی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن کے پروڈکشن آرڈر پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مرکزی رہنما خواجہ آصف سینٹ  انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرانے کیلئے لاہور سے اسلام  آباد پہنچا دیا گیا۔دونوں رہنمائوں کو آج ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد دوبارہ جیل بھجوا دیا جائیگا۔خورشید شاہ  بھی سکھر سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ سینٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے

مزیدخبریں