اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ حفیظ شیخ نے سینٹ انتخاب کیلئے راجا پرویز اشرف سے ووٹ مانگ لیا۔ ملاقات قومی اسمبلی ایوان کے اندر 38 منٹ جاری رہی‘ دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔ اپوزیشن ارکان نے حفیظ شیخ سے یوسف رضا گیلانی کے حق میں دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔