اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے بولیاں لگ رہی ہیں، کاش یہ مکروہ کاروبار ختم ہوسکے۔ ٹویٹر پر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے، عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں۔کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں. اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے. عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں اور یہ سب جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے. ملنا اس کے بعد بھی ان کو کچھ نہیں لیکن کاش اس مکروہ کاروبار کو کم سے کم آئندہ کے لئے ختم کیا جا سکیاسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا یہ سب کچھ جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کاش اس مکروہ کاروبار کو کم سے کم آئندہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔