ہمارے 3 اراکین صوبائی اسمبلی کو اغوا کیا گیا: خرم شیر زمان

Mar 03, 2021 | 11:16

ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہمارے 3 اراکین صوبائی اسمبلی کو اغوا کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ضمیروں کو خریدا جاتا ہے یہ سب نے دیکھ لیا۔ ہمارے 3 اراکین صوبائی اسمبلی کو اغوا کیا گیا اور گزشتہ روز ایک کو بازیاب کروالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کامیابی ہماری ہو گی اور ہمارے 5 امیدوار کامیاب ہوں گے۔ جیت وزیر اعظم عمران خان کی ہی ہو گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدوار یوسف رضا گیلانی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے قومی اسمبلی پہنچے تو ہم نیوز سے غیر رسمی بات چیت کرتے  ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں اور جس مقصد کے لیے آئے تو وہ پورا کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں