سینٹ الیکشن کے بعد سیاسی سوداگر منہ چھپاتے پھیریں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج سچ کی جیت ہوگی۔ جھوٹ کی سیاست کو پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی شفاف سیاست کی علمبردار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پورا ٹولہ کرپشن میں لت پت ہے۔ اپوزیشن کا ماضی بھی داغدار ہے اور حال بھی، ویڈیو نے کرپٹ ٹولے کی کرپٹ پریکٹسز کا پردہ چاک کیا۔ منڈیاں لگا کر خرید و فروخت کرنے والوں کے گھناؤنے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ سیاسی بیوپاریوں کی دال اب نہیں گلے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایوان بالا میں بھی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔ ارکان اسمبلی کبھی بھی بہروپیوں کو ووٹ نہیں دیں گے، ویڈیو نے سیاسی سوداگروں کی سودے بازی پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ سیاست خدمت کا نام ہے۔خرید و فروخت کرنے والوں نے بدنامی کمائی۔ سینٹ الیکشن کے بعد سیاسی سوداگر منہ چھپاتے پھیریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...