قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے
شہبازشریف جب ووٹ ڈالنے کیلئے قومی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں نے ان سے سینیٹ الیکشن میں جیت کے متعلق سوال کیا۔
کتنے پرامید ہیں کہ کامیابی ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں قائد احزب اختلاف نے کہا اللہ تعالی جانتاہے، میں کوئی نجومی تو نہیں۔ نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے عمل کو شفاش بنائے۔ بیلٹ کے ذریعہ اراکین کو اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔