وزیر اعظم کے معاون خصوصیشہباز گل نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کی خفیہ بیلٹنگ پر خوشی کی دھمالیں ڈالنے والے اصل چور ہیں، ان کا مشترکہ امیدوار کرپٹ اور ووٹ چور ہے جو ایک بار پھر چوری کرتے پکڑا گیا۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سینٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دھاندلی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے جس کے بغیر یہ کبھی مقابلے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ڈسکہ الیکشن بھی ہارنے کے بعد نااہل دھاندلی کا راگ آلاپتے رہے، سینٹ الیکشنز کے بعد اگلے عام انتخابات میں بھی عوام عمران خان کو چنیں گے۔