فرانس ، 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے آسٹرا زینیک کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

Mar 03, 2021 | 16:03

ویب ڈیسک

فرانس نے 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کی منظوری دے دی، 75سال سے زائد عمر کے افراد کو اب بھی فائزر یا موڈرنا کی ویکسین ہی لگائی جائے گی،جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی ہے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق خیال حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ آکسفورڈ آسٹرازینیکا یا فائزربائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی محض ایک خوراک سے ا سپتال جانے کے خدشے کو 80فیصد تک کم کرسکتی ہے،برطانیہ میں ابتدا میں 80سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

مزیدخبریں