بولیویا کی یونیورسٹی میں حادثہ، بالکونی سے گرنے کے بعد 7 طالبعلم ہلاک اور 3 زخمی

لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والے حادثے میں 7 طلبا ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے،یونیورسٹی عمارت کی بالکونی سے گرنے کے بعد سات طالبعلم ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے پہلے اسٹوڈنٹس کے دوگروپوں میں جھگڑا ہو رہا تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن