شفاف الیکشن کی مخالفت کرنیوالوں کی اصلیت ایک ویڈ یو سے قوم کے سامنے آچکی،پی ڈی ایم والے بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے۔پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔ شفاف الیکشن کی مخالفت کرنے والوں کی اصلیت ایک ویڈ یو سے قوم کے سامنے آچکی ہے - 22 کروڑ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرؤں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی۔عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر ہے اور صفر ہی رہی گی۔اپوزیشن نے اہم قومی امور پربھی سیاست چمکانے کی کوشش کی -افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا - اپوزیشن پہلے دن سے ہی واویلا کر رہی ہے - عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کے لئے کچھ کیا ہے -انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اوروقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج مضبوط ہوتی معیشت کی صورت میں سامنے آرہے ہیں .

ای پیپر دی نیشن