لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Mar 03, 2021 | 20:21

اپنے نامہ نگار سے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فرد جرم عائد کر دی ۔ملزمان کے خلاف جیل کے خصوصی کمرے میں سماعت ہوئی ۔عدالت نے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ۔ عدالت نے ملزمان کو کیس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرپراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

مزیدخبریں