عالمی یوم خواتین بھر پور انداز میں منایا جائے گا: آشفہ ریاض

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں خواتین کے عالمی دن کو منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواہش بھر پور جذبے سے پورے پنجاب میں منایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو کفایت شعاری سے منایا جائے گاتاکہ زیادہ سے زیادہ رقم انتہائی شفاف انداز میں خواتین کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاسکے۔صوبائی وزیر کہا کہ عورتوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عام آدمی کو خواتین کے حقوق کو پہچاننے اور سمجھنے کا پیغام دینا ہے کیونکہ معاشرے کی ربوط ترقی خواتین کی ترقی اوراحترام مشروط ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا،ایڈیشنل سیکرٹری آصف الرحمان،ڈپٹی سیکرٹری محمد نجیب،ڈائریکٹر سجیلہ نوید اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن