ملتان (خبر نگار خصوصی) چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور، طارق اشفاق، ملک ذوالفقار اعوان، ڈاکٹر محمد رانجھا و دیگر رہنمائوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان اتحاد کے تمام گروپ اکھٹے ہو گئے ہیں۔ اب کسان اتحاد کا کوئی گروپ نہیںتمام گروپ ایک ہو چکے ہیں۔ 28 مارچ کو لاہور میں دھرنا دیں گے۔ جب تک ٹیوب ویل کے بجلی یونٹ کا ریٹ 5 روپے 35 پیسے نہیں کیا جاتا اور جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک لاہور میں دھرنا جاری رہے گا۔ ٹیوب ویل کے یونٹ کا ریٹ 30 روپے ہو چکا ہے جب تک بجلی اور کھاد کے ریٹ کم نہیں ہوتے تمام فصلوں کی کاشت سے پہلے ان کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا طریقہ طے نہیں کیا جاتا اس وقت تک لاہور سے واپس نہیں آئیں گے۔
پاکستان کسان اتحادکا 28 مارچ کو لاہور میں دھرنے کا اعلان
Mar 03, 2022