جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی‘ یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ دیا‘ کملا ہیرس کے ری ایکشن کی ویڈیو وائرل 

 واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ)  79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کی براہ راست تقریر کے دوران زبان پھسل گئی اور وہ یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ بیٹھے جس پر عقب میں بیٹھیں نائب صدر کملا ہیئرس دلچسپ انداز سے چونک گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیٹ آف دی یونین سے پرجوش خطاب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پوٹن ٹینکوں پر یوکرائن کے دارالحکومت کیف کا تو چکر لگا سکتے ہیں لیکن ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکتے۔ صدر جوبائیڈن دراصل یوکرینی عوام کہنا چاہتے تھے لیکن ان کی زبان پھسل گئی اور تقریر کے دوران یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا جس پر قریب بیٹھیں نائب صدر کملا ہیئرس بھی چونک گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...