وزیر اعظم  کے معا ون خصوصی، بلاچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند مستعفی

Mar 03, 2022

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل بلوچستان تھے۔ اپنے استعفے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا‘ مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا۔ بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ دو دن پہلے وزیراعظم کو بھجوا چکے ہیں۔ سردار یار محمد رند نے بتایا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان کے معاملے پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ مجھے بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے کسی اجلاس  میں بلانے کی زحمت نہیں کی گئی۔ پہلے میں نے وزیراعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا مگر اب کی بار استعفے کا فیصلہ حتمی ہے۔ خیال رہے کہ یار محمد رند بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر بھی ہیں۔

مزیدخبریں