ملتان (سپیشل رپورٹر) برستی بارش میں بھی جیالے شرکاء کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف رہے۔ رات گئے قائدین بھی جیالوں کا خون گرماتے رہے جبکہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے تینوں صاحبزادوں نے بھی پنڈال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ جیالوں کا جوش و خروش دیدنی ہے آج اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔ سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ اب تو آسمان سے رحمت برس رہی ہے۔آج ملتان میں عوام اپنے محبوب قائد کا فقید المثال استقبال کریں گے۔ سابق ایم این اے سید علی موسی گیلانی نے کہا کہ آج عوام صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ اس لانگ مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام اب اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
بارش میں جیالوں کی تیاریاں رات گئے قائدین خون گرماتے رہے ‘ گیلانی کے تینوں صاحبزادوں کا پنڈال کا دورہ
Mar 03, 2022