یو مائیکر و فنانس بنک کا ایم سی بی کیساتھ سٹریٹیجک پارٹنر شپ کا معاہدہ  

لاہور (بزنس رپورٹر) یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک )اور مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی )نے ملک میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے حوالے سے سٹریٹجک پارٹنر شپ کی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔ یادداشت پر یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی اور مسلم کمرشل بینک کے پریزیڈنٹ و سی ای او شعیب ممتا زنے دستخط کئے۔ اس موقع پر خطاب میں یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر  کبیر نقوی نے کہا کہ ہمیں ایم سی بی کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے۔ کیونکہ ماضی میں بھی یو مائیکرو فنانس بینک نے ایم سی بی کیساتھ مل کر کامیاب شراکت   سازی کی ہے۔جبکہ اس شراکت داری سے یو بینک مائیکرو فنانس کے مالیاتی شمولیت کے ایجنڈے اور ملک کے محروم طبقات کی معاونت کو تقویت ملے گی۔ اس موقع پر مسلم کمرشل بینک کے پریزیڈنٹ و سی ای او شعیب ممتا ز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو بینک کیساتھ باہمی اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مستقبل میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے اپنے تعلقات مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔ کم آمدن طبقہ کو ہائوسنگ کریڈٹ کی فراہمی حکومت اور        بنکاری صنعت کی بڑی ترجیح ہے۔ اور ہم انڈسٹری لیڈر کیساتھ مل کر عوام کو معیاری خدمات اور مالیاتی شمولیت کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن