80ہزار شکایتیں: اوگرا  نے 90فیصد میں صارفین کو ریلیف دیا

Mar 03, 2022

فیصل آباد(اے پی پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مجموعی طور پر80ہزار شکایتوں میں سے90فیصد میں صارفین کو مختلف نوعیت کا ریلیف دیا۔ یہ بات اوگرا کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی اینڈ ایم اے عمران غزنوی نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری میں گیس کے بارے میں عوامی شکایات سننے کیلئے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ2021کے دوران کنزیومر ڈویژن نے 8272شکایتوں کو نمٹایا جن میں 1341 کنکشنز کے بارے میں تھیں جن کے نتیجہ میں صارفین کو 181ملین روپے کا ریلیف بھی دلوایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں پہلی سماعت پشاور میں اور دوسری فیصل آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں