بیجنگ (اے پی پی)چین میں 2021ء کے دوران فی کس آمدنی 20 فیصد اضافہ کیساتھ 12438 ڈالر سالانہ ہو گئی۔ جو ورلڈ بینک کے مرتب کردہ اعلی فی کس آمدنی (جی این آئی)کے حامل ممالک کی سطح 12,695 ڈالر فی کس کے قریب آگئی ہے۔چینی حکومت کے مطابق گزشتہ سال کے دوران چین میں فی کس آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اور ملکی جی این آئی میں20 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ قومی کرنسی کی قدر میں استحکام رہنا اور اقتصادی سرگرمیاں بحال ہونا ہے۔