مکرمی: موجودہ تعلیمی نصاب مثالی نہیں ہے جہاں پڑھائی اچھی ہے وہاں اخلاقیات کی کمی ہے ہمارے ہاں بچوں کو صرف نمبروں کی دوڑ میں لگا دیا گیا ہے اور اس کی اخلاقی پرورش اور دیگر چیزوں پر بھی غور کریں۔ ہمارے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوںدونوں کا یہی حال ہے سرکاری سکولوں میں اساتذہ صرف تنخواہیں لیتے ہیں۔ بچوں کی پڑھائی پر سہی طرح توجہ نہیں دیتے۔ تعلیمی نصاب بری طرح متاثر ہے۔ بہت سی اور بھی وجوہ ہیں ، سب سے بڑی وجہ ہمارے ہاں صرف اور صرف نمبروں کی دوڑ ہے اور اس میں ہم بچوں کو اتنا مگن کر دیتے ہیں کہ ان کو یہ بتاتے ہی نہیں ہیں کہ انہوں نے دوسروں کے ساتھ بات کیسے کرنی ہے ۔گزارش ہے کہ وزیر تعلیم میری باتوں پر توجہ فرمائیں اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات بھی سکھائیں بہترین ٹیچر مقرر کریں۔(ہما مظہر،او پی ایف گرز کالج اسلام آباد)
ہمارا تعلیمی نصاب
Mar 03, 2022