جھبراں (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی دشمن ہیں اپنے ادوار اقتدار میں نواز لیگ اور پی پی پی نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا اور اب بطور اپوزیشن اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کی حکومت کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد غیر نظریاتی ہے انہیں ملک و قوم کی نہیں اپنی کرپشن چھپانے کی فکر ہے، نہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی نہ لانگ مارچ سے کچھ حاصل ہونیوالا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔