ننکانہ صاحب: ایڈووکیسی اینڈ نیٹ ورکنگ کے عنوان سے 3 روزہ ٹریننگ ورکشاپ 

Mar 03, 2022


ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی)سماجی تنظم ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے پروگرام جذبہ کے تحت بجٹ سازی کے مراحل اور ایڈووکیسی اینڈ نیٹ ورکنگ کے عنوان سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی تنظیم کی نیشنل پروگرام آفیسر نورین جمشید نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر رائے روبینہ آصف کھرل،ذکیہ رانی، شبانہ ناز،انعم شکیل اور دیگر سیاسی جماعتوں کی عہدیدراوںاور یوتھ گروپ کے لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے نورین جمشید اور رائے روبینہ آصف سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ گھر کے سارے بجٹ کو بہترین طریقے سے تیار کرنے والی خواتین قومی اور بلدیاتی نظام میں کی جانے والی بجٹ سازی میں بھی اہم کردار کر سکتی ہیں اس لئے خواتین کو سیاسی عمل میں بھرپور حصہ لیکر بجٹ سازی میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں