آسٹریلیا ‘ پاکستانی کپتانوں کی  آج آن لائن پریس کانفرنس

راولپنڈی(این این آئی)آسٹریلیا اور پاکستان ٹیموں کے کپتان (آج)جمعرات کو آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ۔ شیڈول کے مطابق تین مارچ جمعرات کو صبح ساڑھ نو بجے آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی ،صبح 10 بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی اسی روز صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔ 4 مارچ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس ، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاؤکلے اور آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ٹوڈ گرین برگ کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ۔ 

ای پیپر دی نیشن