بغیر تفتیش نان کسٹم پیڈ گاڑی مالک کے حوالے نہیں کی جا سکتی: ہائیکورٹ


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس امجد رفیق نے تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی  شہری کو سپرداری پر دینے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تفتیش مکمل کئے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی جا سکتی۔ نامکمل تفتیش کی صورت میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فوری سپرداری کرنا سپیشل ججز اور مجسٹریٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے دوران ڈیوٹی شہری کی گاڑی کو روکا اور کسٹم حکام کو گاڑی کے خلاف کارروائی کے لیے آگاہ کیا۔ کسٹم حکام نے ابھی کارروائی نہیں کی بلکہ شہری نے ایڈیشنل سیشن جج سے گاڑی کی سپرداری کروا لی۔ درخواست گزار نے ایڈیشنل سیشن جج کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن